- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 28 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی میں ملاح کا 14سالہ بیٹا دریائے راوی میں گر کر جاں بحق ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق دریائے راوی کے کنارے آباد گاؤں120،سیون ای آر کارہائشی ندیم عباس جو دریا میں کشتی چلا کرگزر بسر کرتا ہے اور مسافروں اور انکے سامان کو کشتی میں لاد کردریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچادیتا ہے۔
کشتی بان کا 14سالہ بیٹا محمد ارسلان بھی اپنے باپ کی مدد کرتا تھا،گزشتہ شام متوفی محمد ارسلان بھی کشتی میں اپنے باپ کیساتھ سوار ہوا،تاہم کچھ ہی فاصلہ پر اچانک وہ کشتی سے دریا میں جاگرا ، مقامی غوطہ خوروں نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد سے اسے باہر نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588738
- Advertisement -