12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاؤ اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی...

ڈاؤ اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی پروگراموں کے لیے سٹی اینڈ گلڈز کی منظوری حاصل کی

- Advertisement -

کراچی۔ 06 مارچ (اے پی پی):ڈاؤ اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر نے اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی پروگراموں کے لیے سٹی اینڈ گلڈز کی منظوری حاصل کرلی، سٹی اینڈ گلڈز کے نمائندوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کے دورے کے موقع پر ڈاؤ اسکلز ڈویلپمنٹ سینٹر( ڈی ایس ڈی سی ) کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاؤا سکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کو اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، جیمز سٹی اینڈ گلڈز ایکریڈیٹیشن پروگرام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی،ڈاؤ یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت جی ای ایم ایس پاتھ ویز نے کی، جو پاکستان میں سٹی اینڈ گلڈز کے مجاز نمائندے ہیں

وفد میں کنٹری منیجر تابش فریدی،کوالٹی اشورنس ہیڈ محمد ارشاد اور اکیڈمک ہیڈ محمد فرقان اقبال شامل تھے، مزید برآں کچھ نمائندگان بذریعہ آن لائن لنک سیشن میں شامل ہوئے، جن میں جیمز مشرق وسطیٰ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر سعادتی، ریجنل منیجر سٹی اینڈ گلڈز/آئی ایل ایم (مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ)اور جیمز پاتھ ویز ، سٹی اینڈ گلڈز کے دیگر سینئر اراکین شامل تھے، ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی سی پروفیسر کاشف شفیق نے سٹی اینڈ گلڈ کے کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ دورہ ڈی ایس ڈی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس ایکریڈیٹیشن کے ساتھ، ڈاؤ اسکلز ڈویلپمنٹ سینٹر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیتی پروگرامز پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی اور مہارتوں میں اضافےمیں انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں