پشاور۔ 11 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے پشاورکے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں نئے تعمیر ہونے والے ریسکیو سٹیشن 14 کا دورہ کیا۔ ایمرجنسی آفیسرنوید خان اور سٹیشن ہاوس انچارج طارق کمال نے ان کا استقبال کیا۔ا
س موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمدایازخان نے ایمبولینس، فائر ویکل اور آپریشنل آلات کا معائنہ کیا اور ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر محمد ایاز خان نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے ریسکیو1122سٹیشن سے بڈھ بیر اور اس کے اردگرد موجود رہائشی علاقوں میں بروقت خدمات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122 شب وروز عوام کو خدمات فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے۔