ڈائریکٹر بیک سکولز بلوچستان نظام الدین کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

75
Firing
Firing

صحبت پور۔ 29 جنوری (اے پی پی):ضلع صحبت پور کی تحصیل پہنور سنہڑی کے پولیس تھانہ سنہڑی کی حدود میں گزشتہ رات نا معلوم افراد نے ڈائیریکٹر بیک سکولز نظام الدین مینگل کے گھر پر فائرنگ کی اور اہل خانہ کی جوابی فائرنگ سےنا معلوم مسلح افراد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈائیریکٹر بیک اسکولز بلوچستان نظام الدین مینگل کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کےواقع کا مختلف پہلووں سے جائزہ لےرہےہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لےرہےہیں اور ابھی تک تفتیش بھی جاری ہے ۔