اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے رخصت پر جانے کے باعث 21 گریڈ کے مجیب الرحمان کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے خراب صحت کے باعث 15 روز کی چھٹی مانگی، مجاز حکام …
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے رخصت پر جانے کے باعث مجیب الرحمان کو اضافی چارج دیا گیا، وزارت داخلہ کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے رخصت پر جانے کے باعث 21 گریڈ کے مجیب الرحمان کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے خراب صحت کے باعث 15 روز کی چھٹی مانگی، مجاز حکام کی جانب سے چھٹی منظور کی گئی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی کے باعث 21 گریڈ کے مجیب الرحمان کو اضافی چارج دیا گیا۔ علی شیر جھاکرانی کا تبادلہ معمول کی کارروائی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ”امت“ اخبار میں چھپنے والی خبر جس میں انسپکٹر زاہد بخاری کو ہٹایا گیا، ایف آئی اے نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے کہنے پر انکوائری شروع کر دی ہے۔







