اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ کی آسامی پر تین سالہ تعیناتی کے لیے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے نامزدگیاں طلب کر لیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اُمیدوار انتظامی صلاحیت، حج و عمرہ بارے سعودی قوانین سے واقفیت، آئی ٹی کی سوجھ بوجھ و دیگر خصوصیات کا حامل ہو۔ درخواست بمعہ مکمل دستاویزات یا ایڈوانس کاپی بھجوانے کی آخری …
ڈائریکٹر جنرل حج جدہ کی آسامی پر تین سالہ تعیناتی کے لیے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے نامزدگیاں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ کی آسامی پر تین سالہ تعیناتی کے لیے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے نامزدگیاں طلب کر لیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اُمیدوار انتظامی صلاحیت، حج و عمرہ بارے سعودی قوانین سے واقفیت، آئی ٹی کی سوجھ بوجھ و دیگر خصوصیات کا حامل ہو۔ درخواست بمعہ مکمل دستاویزات یا ایڈوانس کاپی بھجوانے کی آخری تاریخ 2 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔
اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں ۔








