پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے گزشتہ روز چارسدہ روڈ پر قائم ریسکیو سٹیشن (22) کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمبولینس اور آپریشنل آلات کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر خلیل خان سٹیشن انچارج نے انہیں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 شب و روز عوام الناس کو خدمات فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔