ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان کا بڈھ بیر میں قائم ریسکیو سٹیشن کا دورہ

120
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نےپشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں قائم ریسکیو سٹیشن (12) کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی ریسکیو 1122 نے دورے کے موقع پر سٹیشن، ایمبولینس، حاضری اور آپریشنل آلات کا معائنہ کیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ عوام الناس کو بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مختلف ایمرجنسیز بالخصوص میڈیکل و ٹریفک حادثات میں زخمیوں و مریضوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جائے اور اگر مزید علاج معالجے کی ضرورت ہو تو ایمبولینس میں مریض یا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کی بہترین کارکردگی سے شب و روز خدمات فراہم کرنے سے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔