ڈائریکٹر کرسٹین لا گارڈ کا کوئٹہ میں دہشت گردحملے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

120
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لا گارڈ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاس اندوہناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اس واقعہ پر افسردہ ہے۔