ریاض ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مریکی کانگریس کی جانب سے صدر باراک اوباما کے ویٹو کو رد کیے جانے اور گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے سعودی عرب سے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کے قانون کی منظوری کے بعد سعودی ریال کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے میں ایک بار پھرریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ڈالر تقریبا تین سعودی ریال کے برابر پہنچ گیا۔