ڈاکار ریلی ، دو خواتین سمیت سعودی رائیڈرز کی نئی جنریشن کی تیاری

ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے تحت 6 مقامی رائیڈرز پر مشتمل نئی جنریشن کی تیاری جاری ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے لئے اٹلی کے مشہور کوچ ایڈو موسی کی نگرانی میں مقامی رائیڈروں کی تربیت جاری ہے جس کے تحت انہیں ریلی کے ٹریک پر پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ صحرائی ریلی کی پریکٹس میں دونوں خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا …

ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے تحت 6 مقامی رائیڈرز پر مشتمل نئی جنریشن کی تیاری جاری ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے لئے اٹلی کے مشہور کوچ ایڈو موسی کی نگرانی میں مقامی رائیڈروں کی تربیت جاری ہے جس کے تحت انہیں ریلی کے ٹریک پر پریکٹس کرائی جارہی ہے۔

صحرائی ریلی کی پریکٹس میں دونوں خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ پہاڑی ریلی میں بھی سعودی رائیڈر مشق کر رہے ہیں۔سعودی ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے زیر تربیت سعودی رائیڈروں کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ رائیڈروں کا انتخاب قصیم ریلی چیمپئن شپ میں کیا گیا ہے جہاں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔