اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظوم کے معاون خصوصی و پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈاکٹرآصف سعید کرمانی نے ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پر جا کے ان کے والد بزرگوار تحرےک پاکستان کے دیرینہ کارکن ،مرد آہن خان عبدالقیوم خانؒ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒکے معتمد ساتھی نثار احمدنثار کی وفات پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کےا ۔انہوں نے اس …
ڈاکٹرآصف سعید کرمانی ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، والد بزرگوار تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکن نثار احمد نثار کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظوم کے معاون خصوصی و پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان ڈاکٹرآصف سعید کرمانی نے ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائش گاہ پر جا کے ان کے والد بزرگوار تحرےک پاکستان کے دیرینہ کارکن ،مرد آہن خان عبدالقیوم خانؒ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒکے معتمد ساتھی نثار احمدنثار کی وفات پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کےا ۔انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے-آصف سعید کرمانی نے کہا کہ نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی کارکن تھے جن کے ان کے والداحمد سعید کرمانی سے ذاتی مراسم تھے ۔انہوں نے نثار احمد نثار کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ کے ایک متحرک اور فعال ورکر تھے اور سیاسی نشیب و فراز کے باوجود ایک آبرومندانہ زندگی گذاری ،ان کی سیاسی و سماجی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جا سکے گا ، اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر،پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد شیخ و دیگربھی موجود تھے ۔







