اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ایم آر سی پی (یوکے) کلینیکل امتحانات پی اے ای سی ایس کے پاکستان میں انعقاد کیلئے برٹش کونسل کے زیر اہتمام عشائیہ میں فزیشن آف رائل کالجز آف فزیشنز کی برطانیہ کی ٹیم کے اعزاز میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ لندن کے رائل کالج آف فزیشنز کی …
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا پاکستان میں پہلی بار ایم آر سی پی (یو کے) پی اے سی ای ایس امتحانات کے انعقاد کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ایم آر سی پی (یوکے) کلینیکل امتحانات پی اے ای سی ایس کے پاکستان میں انعقاد کیلئے برٹش کونسل کے زیر اہتمام عشائیہ میں فزیشن آف رائل کالجز آف فزیشنز کی برطانیہ کی ٹیم کے اعزاز میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ لندن کے رائل کالج آف فزیشنز کی رکن رہی ہیں اور پاکستان میں ایم آر سی پی امتحانات کے انعقاد پر بے حد خوش ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نے فیڈریشن ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ای سی ایس دنیا میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کیلئے سب سے بڑا بین الاقوامی کلینیکل امتحان ہے۔ یہ پاکستان کیلئے بڑے فخر اور کامیابی کی بات ہے کہ ہماری طبی تربیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ دیگر معزز مہمانوں میں عامر رمضان کنٹری ڈائریکٹر برٹس کونسل، لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر سرجن جنرل اینڈ میجر جنرل عمران فضل ڈائریکٹر جنرل میڈیسن پاکستان آرمی شامل تھے۔ فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز یو کے سے ڈاکٹر ڈونلڈ فرخہار، پروفیسر چارلس ٹوورٹ، ڈاکٹر پیٹر نیومین، ڈاکٹر تنظیم رضا اور ڈاکٹر راڈرک ہاروے کی سربراہی مین ایک سینئر ٹیم نے شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم سے پروفیسر عامر غفور خان، پروفیسر عمران فضل، پروفیسر خورشید محمد، پروفیسر وسیم عالمگیر، پروفیسر ظفر علی قریشی، پروفیسر شازیہ نثار، پروفیسر عظمت حیات، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر ہارون حافظ اور ڈاکٹر محسن سیف شامل تھے۔ فیڈریشن آف رائل کالجز آف فزیشنز برطاینہ نے 6 سے 8نومبر 2020ءکے درمیان پاکستان میں ایم آر سی پی یو کے کا کلینیکل امتحان منعقد کرایا۔ ایم آر سی پی کا امتحان پاک امارات ملٹری اسپتال راولپنڈی میں لیا گیا۔ یہ امتحان تین دن تک جاری رہا اور 45 اسامیوں کیلئے امیداواروں نے امتحان دیا۔پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں یہ بین الاقوامی امتحانات کویڈ19وبائی بیماری کے دوران منعقد ہوا۔ پاکستان میں پی اے سی ای ایس کے لیڈ ایگزامنر اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گیسٹرو اور ہیپاٹالوجی کے سربراہ پروفیسر عامر غفور خان نے کہا کہ پی اے سی ای ایس فزیشنز کی تربیت، کیرئیر میں ترقی اور بالآخر کنسلٹنٹ کی حیثیت کے حصول کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ یہ پاکستان میں پی اے ای ایس سنٹر کھولنے کیلئے 15سالہ طویل سفر رہا ہے۔ فیڈریشن انٹرنیشنل میڈیکل ڈائریکٹر فار اسسمنٹ ، ڈاکٹر ڈونلڈ فرخہار نے بتایا کہ دنیا کے 36 ممالک میں 100سے زائد مقامات پر ایم آرسی پی امتحانات دیئے جاتے ہیں اور ہر سال 25000 سے زائد ڈاکٹرز امتحان دیتے ہیں۔ پاکستان میں اعلی سطح کے ان طبی امتحانات کے انعقاد سے ڈاکٹروں کو مقامی طور پر اعلی سطح کے امتحان دینے کا موقع ملے گا۔ اب سے ایم آر سی پی (یو کے) کے کلینیکل امتحانات پاکستان میں سال میں کم سے کم دو بار منعقد ہوں گے۔







