اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام "احساس نشوونما" کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما " پروگرام کا آغاز کریں گے۔احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک کے 9 اضلاع میں 31 نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے۔بچوں …
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی "احساس نشوونما” کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام "احساس نشوونما” کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما ” پروگرام کا آغاز کریں گے۔احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک کے 9 اضلاع میں 31 نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے۔بچوں کی مناسب نشوونما میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اس پروگرام میں حکومت پاکستان کو عالمی ادارہ خوراک کی معاونت حاصل ہے۔ترجمان کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے اور اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 26 لاکھ 47 ہزارسےزائد افراد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ مستحق افراد میں اب تک 153 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔پنجاب میں 57 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 34 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ بلوچستان میں 7 ارب 71 کروڑ روپے ، 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد اور خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد میں 26 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔سندھ میں 45 ارب 38 کروڑ روپے ، 37 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیے گئے۔آزادکشمیرمیں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں 90 ہزار سے زائد افرادمیں 1 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔








