ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے ون ونڈو احساس سروس کیلئے مستحقین کی نشاندہی سے متعلق احساس کے چار عملدرآمدی اداروں کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

65

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویزن میں احساس کے چار عملدرآمدی اداروں کے ہمراہ ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا جس کا مقصد مستحقین کی نشاندہی کیلئے باہمی تعاون کے نقطہ نظر کو فروغ دینا تھا جو ون ونڈو احساس کمپوننٹس میں سے ایک ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی ایس ایس ڈی محمد علی شہزادہ کے ہمراہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور سی ای او پی پی اے ایف قاضی عظمت عیسی نے شرکت کی ۔احساس فریم ورک کے تحت ، سماجی تحفظ کے پروگراموں کو متعلقہ عملدرآمدی اداروں کے تحت چلایا جاتا ہے اور احساس حکمت عملی کے مطابق مربوط بینیفشری سروس ڈیلوری کے ذریعے اس کے اثر ت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس غرض سے تمام سماجی تحفظ آپریشنز کیلئے ون ونڈو احساس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد احساس کے مستحقین کی مدد کرنا ہے ۔ مجموعی طور پر، ون ونڈواحساس پانچ شعبوں فیزیکل ون سٹاپ شاپ سنٹرز، احساس ای پورٹل، احساس اینڈرائیڈ ایپ، اے پی آئی آرکیٹیکچر اپروچ اورمستحقین کی معیاری نشاندہی پر عملدرآمد کا تصور پیش کرتا ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحقین کی بہتر نشاندہی احساس کے تمام عملدرآمدی اداروں کیلئے بہت اہم ہے جو سماجی تحفظ اور تخفیف غربت کے متعدد پروگراموں پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احساس ون ونڈو پالیسی کے نفاذ کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کی نقل کو کم کرتے ہوئے پالیسی کیساتھ اس کی وابستگی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا ۔ اس کو سماجی تحفظ کے تمام اقدامات سے بھی منسلک کیا جائے گا تاکہ متعدد پروگراموں کے ذریعہ ایک مخصوص گھرانے کو حاصل ہونے والے فوائد کا اندازہ لگایا جاسکے ۔اجلاس میں تبصرہ کیا گیا کہ مستحق افراد کیلئے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سماجی و معاشی اہداف کے حوالے سے پراکسی مینز ٹیسٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ احساس مستحقین کی بہتر نشاندہی کیلئے نئی قومی سماجی و معاشی رجسٹری تشکیل دے رہا ہے ۔ رجسٹری کی تشکیل کے بعد، احساس ون ونڈو آپریشنز میں آسانی ہوجائے گی جس سے احساس کے عملدرآمدی اداروں کو حقیقی وقت میں سروے کے ڈیٹابیس سے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوسکے گی اوروہ ممکنہ مستحقین کی اہلیت کا پتہ لگانے کے اہل ہوجائیں گے ۔ احساس این ایس سی آر سروے 63%مکمل ہو چکا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ڈیجیٹلی طور پر جون 2021تک یہ سروے مکمل ہو جائے گا ۔ڈیجیٹل این ایس ای آر سروے کے تحت گھرانوں کی پانچ حصوں میں درجہ بندی کی گئی ہے جو سماجی و معاشی حیثیت کے زمرے (ایس ای ایس 1تا5)پر مشتمل ہے ۔ ایس ای ایس بینڈ کیساتھ مختلف پروگرام اس درجہ بندی کو اپنے مقاصد کیلئے اضافی اہلیت کے معیار کیساتھ استعمال کرسکیں گے ۔