ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس گورننس اور پائیدار پالیسی پر عملدرآمدکا جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس گورننس اور پائیدار پالیسی پر عملدرآمد کے جائزہ اور نگرانی پر پیشرفت کے معائنہ کے لئے ہفتہ کو متعلقہ محکموں کے حکام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ اجلاس سال کی تکمیل سے قبل گورننس اورپائیدارپالیسی کے بنیادی …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس گورننس اور پائیدار پالیسی پر عملدرآمد کے جائزہ اور نگرانی پر پیشرفت کے معائنہ کے لئے ہفتہ کو متعلقہ محکموں کے حکام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ اجلاس سال کی تکمیل سے قبل گورننس اورپائیدارپالیسی کے بنیادی اصولوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کے جائزہ کے لئے باقاعدگی سے بلائے جانے والے احساس جائزہ اجلاسوں کا حصہ ہے جو دسمبر 2020 میں پایا تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہاحساس گورننس پالیسی پر عملدرآمد اور نگرانی کا عمل گذشتہ سال سے جاری ہے۔ گورننس پالیسی کے اجرائکے بعد سے احساس کے شعبوں نے گورننس اصلاحات پر عمل درآمد میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شفافیت اور استحکام اس پالیسی کا مرکزی محور ہے۔ نومبر 2019 میں تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد احساس گورننس اوراستحکام پالیسی اور مشاہداتی عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس پالیسی میں اس بات کو یقینی بنانا مقصود ہے کہ فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والیتنظیمیںپسماندہ آبادیوں کی ضروریات کے لئے موثر اور ذمہ دارنہ کردار ادا کریں۔ گورننس آبزرویٹری احسا س گورننس اور انٹیگریٹی پالیسی کے نفاذ اور باخبر رہنے کے آلے کے طور پر معاون ہے اور یہ تمام ذیلی اداروںکو احساس کی اقدار اور اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں مصروف عمل بناتا ہے۔شفافیت اور سالمیت کے انقلاب کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد پالیسی اقدامات طے کرنا ہیں تاکہ گورننگ بورڈ کے کام کے طریقہ کار کو متعین کیا جا سکے اوران پالیسی اور قانونی پہلوئوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس ضمن میں مفادات کے ٹکراﺅاور وسل بلوئنگکی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس اجلاس میں تخفیف غربت و سماجیتحفظ ڈویژن کے ذیلی شعبوں بی آئی ایس پی، پاکستان بیت المال ، پاکستان غربت خاتمہ فنڈ ،کے عہدیداران، رضاکار تنظیموں کے بارے ٹرسٹ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژنسے محمد علی شہزادہ ، سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن ڈاکٹر عصمت طاہرہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر سینئر عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔