ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، انتخابات کے انتظامات، سکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

لاہور۔23 جون(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میںصوبے میں انتخابات کی تیاریوں کے انتظامات، سکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکردہ سیاسی رہنماﺅں کو نقل و حرکت کے …

لاہور۔23 جون(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میںصوبے میں انتخابات کی تیاریوں کے انتظامات، سکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکردہ سیاسی رہنماﺅں کو نقل و حرکت کے دوران باکس سکیورٹی مہیا کی جائے گی جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی ضروری سکیورٹی دی جائے گی۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کیلئے سکیورٹی پلان وضع کر لیا گیا ہے۔ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی مرتب کردہ پلان کے تحت سکیورٹی دیں گے اورحساس پولنگ سٹیشنز پر امن عامہ فضا برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی۔