ڈاکٹر حسن محی الدین قادری( پیر) کوسویڈن میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرینگے، بلال اوپل

69
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری( پیر) کوسویڈن میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرینگے، بلال اوپل

لاہور۔9فروری (اے پی پی):منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ یورپ کے سلسلے میں کل پیر کوسویڈن اور 13 فروری کو ڈنمارک میں سیرت النبی ؐکانفرنسز سے خطاب کریں گے ۔ درایں اثنا وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز میں تنظیمی عہدیداروں اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل بلال اوپل نے کہا ہے کہ چیئرمین سپریم کونسل کے اس تنظیمی دورہ سے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد امت کی فضا بہتر ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ میں اسلام کے علم و امن اور اتحاد و یگانگت کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی قیادت بیرون ملک اتحاد و یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے جس کے دوررس نتائج حاصل ہورہے ہیں۔