ڈاکٹر شہزاد وسیم کو تحریک انصاف ڈپلومیٹک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کا ہیڈ مقرر کر دیا گیا

286

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ڈاکٹر شہزاد وسیم کو تحریک انصاف ڈپلومیٹک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کا ہیڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر شہزاد وسیم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹ میں قائد ایوان ہیں۔