ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی

110

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق نے پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کا خط لکھ دیا

خط میں تحریرکیا کہ میں اپنی ذاتی وابستگیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے آئی پی پی کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض اور خدمات جاری نہیں رکھ سکتی،اس لیے میں بطور عہدیدار پارٹی استعفا دے رہی ہوں،تاہم میں عوامی اور قومی مفاد میں بطور رکن پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔