اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ (آج) جمعہ کو بعد نماز عصر شام ساڑھے چار بجے ان کے آبائی گاؤں چکـ44 میاں چنوں، ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔