لاہور۔19نومبر (اے پی پی ):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کا ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺمنانے کا اقدام قابل تحسین ہے، ہم یہاں کسی حکومت، سیاست یا ذاتی مفاد نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جو دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے، یہ محفل ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں،انہوںنے یہ باتیں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے چوتھے روز مقامی ہوٹل میں عالمی بین المذاہب مشائخ و علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا یہ واضح ہو گیا کہ سب عاشقان رسول حرمت رسول پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ آپ کے متعین کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں، آپ کی ذات اقدس ہمارے لئے چشمہ ہدایت ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا محور پسے ہوئے طبقات کو مراعات یافتہ افراد کے برابر لانا ہے، پنجاب کے تعلیمی نصاب میں شان اقدس اور سیرت طیبہ پر مضامین شامل کئے گئے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو مغرب کی بجائے اسوہ حسنہ کی تلقید کرنی چاہیئے، حکومت پنجاب نے 25 کروڑ روپے کے وظائف دیئے تاکہ طلبہ سیرت طیبہ سے متعلق موضوعات پر تحقیقی مکالہ جات اور ریسرچ کریں اور دنیا کے سامنے اسلام اور سیرت نبوی کا اصل چہرہ پیش کیا جائے، انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ کا جواب دیں، ناموس رسالتکے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے عالمی رہنماو ¿ں کو خطوط تمام پاکستانیوں کی ترجمانی ہے،صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی، عالمی مندوبین، اکابرین.معروف مشائخ وعلما و دیگر مذاہب کے قائدین نے کنونشن میں شرکت کی،کنونشن میں تلاو ت قرآن پاک کی سعادت مولانا ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی نے حاصل کی جبکہ معروف نعت خواں نور محمد جرال نے حضور کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، کنونشن میں بھارت سے آئے مندوب پیر خواجہ فرید الدین فخری، تیونس کے مندوب الشیخ فضل بن محمد القیر وانی لتونسی، ایران کے مندوب الشیخ الدکتور سلمان النقوی،ہندو برادری کے ڈاکٹر منور چاند، سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک اور سردار کلیان سنگھ کلیان بھی شریک ہوئے، کنونشن میں چاروں مسالک کے جید علماکرام علامہ سید ریاض حسین نجفی، صاحبزادہ حافظ فضل الرحیم،صاحبزادہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری، علامہ ہادی الحسینی، حافظ زبیر احمد ظہیر،علامہ محمد حسین اکبر و دیگر علما و مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔