ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں وزارتِ صحت میں اصلاحات کی جارہی ہیں، ترجمان وزارت قومی صحت

85
Ministry of Health.
Ministry of Health.

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں وزارتِ صحت میں اصلاحات کی جارہی ہیں، عوام الناس کو معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اور موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ جمعرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ آئیسولیشن ہسپتال و انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح جولائی 2020 میں ہوا تھا۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی اور شاندار ویکسینیشن سنٹر قائم کیا ہے۔

عوام کو معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایچ آئی ٹی سی 250 بستروں پر مشتمل کورونا کا جدید ترین ہسپتال ہے۔ وزارت قومی صحت نے آئیسولیشن ہسپتال کا انتظام و انصرام جنوری 2020 میں سنبھالاتھا۔ آغاز پر آئیسولیشن ہسپتال نے 35 بیڈز کے ساتھ خدمات کا آغاز کیا تھا۔ تیسری کورونا لہر میں وزارت صحت نے آئیسولیشن ہسپتال کے استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال 105 کورونا بیڈز کے ساتھ بھرپور فعال ہے۔ ایسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر کو اپ گریڈ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئیسولیشن ہسپتال میں 52 ڈاکٹرز، 86 پیرامیڈیکل سٹاف خدمات انجام دے رہا ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال کے استعداد کار کو مزید توسیع دینے پر کام جاری ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال کے استعداد کار کو 150 بیڈز تک توسیع دی جائے گی۔ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ آئیسولیشن یسپتال میں آکسیجن سپلائی کا سنٹرالائزڈ سسٹم نصب ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال میں پیتھالوجی لیب کی سہولت دستیاب ہے۔ آئیسولیشن سپتال میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت جلد دستیاب ہو گی۔ آئیسولیشن ہسپتال کے پاس جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کی سہولت دستیاب ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال میں ماس ویکسینیشن سنٹر 16 مارچ 2021 کو قائم کیا گیا تھا۔

ماس سنٹر کی یومیہ صلاحیت 4000 افراد کی ویکسینیشن ہے۔ ماس سنٹر میں تاحال 2126 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال میں کورونا کے 86 مریض زیرعلاج ہیں۔ آئیسولیشن ہسپتال میں 55 وینٹی لیٹر،100 بی آئی پی اے پیز دستیاب ہیں۔آئیسولیشن ہسپتال میں 250 سرنج پمپس، 19 انفیوژن پمپس دستیاب ہیں۔ آئیسولیشن ہسپتال میں1 الٹراسائونڈ مشین،8 موبائل ایکسرے یونٹ کی سہولت دستیاب ہے۔