اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کی ’’جینڈر مین سٹریمنگ ‘‘ پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے دی گئی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خواتین کی …
ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی ’’جینڈر مین سٹریمنگ ‘‘ پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کی ’’جینڈر مین سٹریمنگ ‘‘ پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے دی گئی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خواتین کی نمائندہ کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بیجنگ ’’تھرٹی پلس‘‘ ایکشن ایجنڈا اقوام متحدہ کی خواتین کا رضاکارانہ اقدام ہے، یہ بات چیت یا رکن ممالک کی طرف سے اپنایا نہیں گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 193 رکن ممالک میں سے 83 ممالک جن میں چین، امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور او آئی سی کے کئی ارکان شامل ہیں جنہوں نے کوئی عہد نہیں کیا۔ کمیٹی نے پُرزور سفارش کی کہ مستقبل میں خواتین سے متعلق تمام بین الاقوامی کانفرنسوں یا ایونٹس میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے موبائل فون کی ملکیت سے حاصل کردہ پی بی ایس میں صنفی تفریق شدہ ڈیٹا ماخذ سے آگاہ کیا جو کہ 2019ء سے 2025ء تک 32 فیصد سے 37 فیصد تک تیزی سے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے زرعی گھرانوں کے بارے میں آگاہ کیاکہ پاکستان کےصرف 1.5298 فیصد ملین زرعی گھرانوں کی سربراہی خواتین کر رہی ہیں جبکہ باقی 98.5 فیصد مرد ہیں۔
کمیٹی نے متفقہ طور پر قومی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت انسانی حقوق کے تحت ایک وقف ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی سفارش کی۔چیئرپرسن نے سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو مالکانہ حقوق کے حامل 20 لاکھ گھر فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ شائستہ پرویز ، خواجہ اظہار الحسن، شاہدہ بیگم ، سینیٹر روبینہ قائم خانی ، سینیٹر خالدہ عتیب، سینیٹر سعدیہ عباسی اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران نے شرکت کی ۔








