ڈاکٹر کی حیثیت سے صحت سے متعلق اشیا کے غلط استعمال اور ضیاع کو بہت برا سمجھتا ہوں، این۔95 ماسک مجھے دورہ چین میں دیا گیا تھا ، نعمان اکرم شہید کے گھر تعزیت پر مجھے عام ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کی حیثیت سے میں صحت سے متعلق اشیا کے غلط استعمال اور ضیاع کو بہت برا سمجھتا ہوں۔ جمعرات کو ایک انگریزی اخبارمیں شائع ہونے و الی خبر کے حوالہ سے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ این۔95 ماسک مجھے دورہ چین میں دیا گیا تھا جس کو میں مسلسل استعمال …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کی حیثیت سے میں صحت سے متعلق اشیا کے غلط استعمال اور ضیاع کو بہت برا سمجھتا ہوں۔ جمعرات کو ایک انگریزی اخبارمیں شائع ہونے و الی خبر کے حوالہ سے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ این۔95 ماسک مجھے دورہ چین میں دیا گیا تھا جس کو میں مسلسل استعمال کر رہا تھا۔ آخر کار کل اس کی سٹرپ ٹوٹ گئی لہذا اس کے بعد نعمان اکرم شہید کے گھر تعزیت پر مجھے عام ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں