ڈرائیونگ لائسنس سروسز پر 95 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر

206
CTO Lahore Amara Athar

لاہور۔26فروری (اے پی پی):سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے لرنر پرمٹ پر لگے کیو آر کوڈ کو سکین کرکے فیڈ بیک دینے کے عمل میں شہر کے 95 فیصد افراد نے ڈرائیونگ لائسنس سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا، 3 فیصد نے اسے اچھا قرار دیا جبکہ 2 فیصد نے اسے اچھا قرار نہیں دیا۔ یہ بات سی ٹی او نے سوموار کو اپنے بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس سروسز پر کیو آر کوڈ فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے،

اب شہری لائسنس سروسز حاصل کرنے پر فیڈ دینے کے علاوہ اپنی آرا، تجاویز اور شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں، شہریوں کی قیمتی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ فوری رابطہ و شکایات کے لئے کمپلینٹ نمبر 03042222089 بھی متعارف کرایا گیا ہے، شہری لاہور ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی تجاویز اور آرا سے آگاہ کر سکتے ہیں۔