کویت سٹی۔20مارچ (اے پی پی):کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد اس کے متعدد پیداواری یونٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔بی بی سی نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی مینا الاحمدی ریفائنری کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد ریفائنری کے متعدد پیداواری یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ …
ڈرون حملے کے بعد کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری کے متعدد پیداواری یونٹس میں آگ لگ گئی

مزید خبریں
کویت سٹی۔20مارچ (اے پی پی):کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد اس کے متعدد پیداواری یونٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔بی بی سی نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی مینا الاحمدی ریفائنری کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد ریفائنری کے متعدد پیداواری یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کویت پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق فائر اور ایمرجنسی ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔احتیاطی اقدام کے طور پر، ریفائنری کے متعدد یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور تمام کارکنوں اور سائٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








