ڈرگ مافیاء کو بے نقاب کرنے پر سندھ کا ایک وزیر ایس پی ڈاکٹر رضوان پر حملہ کر رہا ہے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ پی ایس 104 میں چنیسر گوٹھ کے ڈرگ مافیاء کو بے نقاب کرنے پر سندھ کا ایک منشیات فروش وزیر ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد پر حملہ کر رہا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایس پی ڈاکٹر رضوان کو اس وقت کے اے …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ پی ایس 104 میں چنیسر گوٹھ کے ڈرگ مافیاء کو بے نقاب کرنے پر سندھ کا ایک منشیات فروش وزیر ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد پر حملہ کر رہا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایس پی ڈاکٹر رضوان کو اس وقت کے اے آئی جی موجودہ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ڈاکٹر رضوان احمد کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا تھا۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے آپ کا استعفی منظور نہیں ہوگا بلکہ مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کراچی کے مسائل حل کرانے کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کا ٹائیم دینے کی درخواست کی ہے ۔

مزید خبریں