ہری پور۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں سالانہ ٹینڈر اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پرچیز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران تاج، کمیٹی ممبران ڈاکٹر مسعود زمان، ڈاکٹر شیر بہادر، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر طاہر انگیز، ڈاکٹر سائرہ نے شرکت کی اور اپنی زیر نگرانی مکمل جانچ پڑتال اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹینڈر جاری کئے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محسن رضا ترابی، مشہور و معروف فرمز کے کنٹریکٹرز اور میڈیا نمائندگان کی بطور آبزرور موجودگی میں انتہائی شفاف طریقہ سے ٹینڈر جاری کئے گئے۔
تمام کنٹریکٹرز نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محسن رضا ترابی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔ میڈیا نمائندگان نے مکمل طور پر ٹینڈرز جاری کرنے کے پراسیس کو باریک بینی کے ساتھ نوٹ کیا اور اپنی رپورٹس میں تمام ٹینڈرز اجراءکے پراسیس کو شفاف قرار ہوتے ہوئے پرچیز کمیٹی سمیت ایم ایس ڈاکٹر محسن رضا ترابی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ اور شرکت کرنے والے تمام فرمز کے کنٹریکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے مکمل طور پر شفافیت کے ساتھ ٹینڈرز پراسیس میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاءنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کے جواب میں تمام تر مراحل کو مکمل شفاف قرار دیتے ہوئے تمام پراسس پر اطمینان کا اظہار کیا۔