ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمردان کاریسکیو1122کنٹرول روم وسٹیشن 11کادورہ، جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیا

116
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمردان سید شعیب منصور نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو1122مردان کی جانب سے جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات، وہیکلز، اہلکاروں کی حاضری یونیفارم اورسٹیشن میں صفائی کا جائزہ لیا۔

ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کو خدمات وسہولیات کی فراہمی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے عوام کوہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کی بروقت خدمات وسہولیات حاصل کرنے کیلئے 1122 پر کال کریں،آپ کی کال پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔