ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر کے انتخابات میں کھچی گروپ نے میدان مارلیا،ملک مجتبی یسین کھچی248 ووٹ لے کر صدر منتخب

131
Bhakkar, District Bar Association
Bhakkar, District Bar Association

بھکر۔۔ 11 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، کھچی گروپ کے صدارتی امیدوار نے میدان مارلیا۔نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر کے انتخابات میں کھچی گروپ کے امیدوار ملک مجتبی یسین کھچی کانٹے دار مقابلے میں 248 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔

مدمقابل شیخ گروپ کے امیدوار ملک ذوالفقار علی جھمٹ 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔دوسری جانب ڈی ایل جی اور شیخ گروپ کے متفقہ امیدوار شیخ محمد شاہد 310 ووٹ کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔کھچی گروپ کے رانا محمد طفیل 162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔