ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی فیصل آبادنے مختلف دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

78

فیصل آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی فیصل آباد نے بیسن سمیت مختلف دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور بعض کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید(موٹا)تھوک نرخ331روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت340 روپے فی کلوگرام ہوگی۔چنا سفید (باریک) تھوک نرخ245روپے اور پرچون قیمت255روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔اسی طرح چنا سیاہ موٹا270روپے اور280روپے فی کلو گرام،چناسیاہ باریک 260 روپے اور270روپے فی کلوگرام،دال چنا(موٹی)285روپے اور295روپے

دال چنا (باریک)254روپے اور264روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری(بغیر دھلی)365روپے اور375روپے،دال ماش دھلی ہوئی428روپے اور443روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 403روپے اور415 روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی244روپے اور254روپے فی کلوگرام،دال مسور(باریک)261روپے اور 277 روپے فی کلوگرام،بیسن291روپے اور301روپے کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا255روپے اور265روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل نیا240 اور 250 روپے،چاول اری کی قیمت میں بھی کمی کے بعد تھوک میں 124روپے اور پرچون میں 129روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دودھ تحصیل سٹی170 روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 160 روپے فی کلوگرام،دہی تحصیل سٹی180روپے،باقی تحصیلوں میں 170روپے،گوشت چھوٹا تحصیل سٹی میں 1600 روپے

باقی تحصیلوں میں 1550 روپے،گوشت بڑا تحصیل سٹی میں 800 روپے اور دیگر تحصیلوں میں 750 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی13روپے، روٹی خمیری18روپے،نان سادہ کی قیمت20روپے ہوگی۔کوئلہ ایک کلوگرام110کے حساب سے فروخت ہوگا۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات صارفین تک پہنچنے چاہیں۔انہوں نے تاجروں و دکان داروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاء کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملناچاہیے۔