ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ ، چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

110
سیالکوٹ، پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ (کل) ہو گا

سیالکوٹ۔ 06 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی ایس پی اے وی ایل ایس طارق جاوید نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی، پریڈ کا معائنہ اور جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی طارق جاوید نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھتی ہے اور جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط میں بہتری لانا ہے۔