ڈسکوز کی جولائی اگست کی اوور بلنگ پر نیپرا رپورٹ کے معاملے پر آزاد کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے آ ئے گی، وزیر توانائی محمد علی

79

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے جولائی اگست میں کی جانے والی اوور بلنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ کے معاملے پر کہا ہےکہ ایک آزاد کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے آ جائے گی،رپورٹ کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ بدھ کے روز تیسری ہائیڈروپاور کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ صارفین متاثر ہوئے ہیں

جبکہ اوور بلنگ کے معاملے پر شاید صرف دو لاکھ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 3 کروڑ بجلی کے صارفین ہیں اتنی بڑی تعداد متاثر نہیں ہو سکتی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ اووربلنگ پر نیپرا کا اپنا جبکہ وزارت توانائی کا اپنا نکتہ نظر ہے، رپورٹ کے بعد سب واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سیکٹر کے لئے ریونیو کا ایک حصہ فکس ہونا ضروری ہے ، پاکستان کے مقابلے میں ہمسایہ ممالک میں بجلی سستی ہے ،دنیا میں صنعت کا شئیر زیادہ ہے جبکہ یہاں کم ہے۔