ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، عثمان ڈار

86

سیالکوٹ۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی گئی گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ انہوں نےمزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشن نے کسی بھی ایم این اے اور ایم پی اے کو انتخابی حلقہ میں آنے سے منع کر دیا ہے۔19 فروری کو رانا ثنااللہ ایک پلاننگ کے تحت سیالکوٹ آئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکن اسلحہ کی نمائش کریں تو انہیں گرفتار کیا جائے ۔پی ڈی ایم کی شہادت کے بعد مریم نواز صدمے میں ہیں اورمریم نواز کا ٹویٹر پر کافی کم بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نےکافی دن تماشا لگائے رکھا تھا۔ مریم نواز پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ این اے۔ 75 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن) سے ہے ،یہاں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کا ووٹ نہیں ہے۔