میڈرڈ۔13ستمبر (اے پی پی): ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس ک16واں مرحلہ جیت لیا۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔
ڈنمارک کے 26 سالہ سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 16 ہواں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ دوسری سٹیج فتح ہے۔21 سالہ نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ فن فشربلیک نے ریس کے 16ویں مرحلے میں دوسری ،نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلز نے تیسری ،آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل سٹوررنے چوتھی جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار جان آیوسو نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ لینکریس پلیا سے بیجس تک120.5کلو میٹر پر محیط تھا ،جس کو ڈنمارک کے 26 سالہ سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے 16ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصل2 گھنٹے 38 منٹ اور 23سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سالہ نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ فن فشربلیک نے ریس کے 16ویں مرحلے میں دوسری اورنیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔