ڈونلڈٹرمپ کی جیت کے بعد ٹیسلا کے حصص میں 13 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

86
صدر ٹرمپ 2028 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، قریبی ساتھی کا عندیہ

نیویارک ۔7نومبر (اے پی پی):ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت والی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے حصص مارکیٹ ایکسچینجز میں 13 فیصد اضافے کے ساتھ 284.5 ڈالر کی قیمت پر پہنچ گئے۔العربیہ کے مطابق ان کی دولت میں یہ اضافہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا ثمر ہے۔

ایلون مسک نے ٹرمپ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ توقع ہے کہ ٹیسلا کو ٹرمپ کے منصوبوں سے فائدہ ہوگا۔اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے چند منٹ ان پر بھی بات کی۔ مسک نے ٹرمپ کی مہم کی حمایت کے لیے تقریباً 120 ملین ڈالر دیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسک کو حکومتی کارکردگی کمیٹی کا سربراہ مقرر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک نیا ستارہ ہے جس کا نام ایلون مسک ہے۔

اپنی جیت کی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ ہم اپنے ملک کی بحالی میں مدد کریں گے۔ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جس میں وہ صلاحیتیں ہوں جو امریکا کے پاس ہیں ۔