ایران ، جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

تہران ۔7نومبر (اے پی پی):ایران میں جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصے میں ایک انقلابی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ نیوز ایجنسی نے تین ملزمان کے بارے میں نجی تفصیلات کا ذکر کیے بغیر رپورٹ کیا ہے کہ ان …

تہران ۔7نومبر (اے پی پی):ایران میں جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصے میں ایک انقلابی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

نیوز ایجنسی نے تین ملزمان کے بارے میں نجی تفصیلات کا ذکر کیے بغیر رپورٹ کیا ہے کہ ان پر عدالت میں الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی ایران کے خلاف 2020 میں مدد کی تھی ۔اس مدد کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ موساد کے آلات کو 2020 میں منتقل کرنے میں موساد کی مدد دی تھی۔

یہ آلات بعد ازاں مشہور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کو ہلاک کرنے میں کام آئے تھے۔سائنسدان محسن فخری زادے کے بارے میں اسرائیل اور مغربی دنیا سمجھتی تھی کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں وہ ایک ماسٹر مائنڈ تھے۔تاہم ایرانی حکومت جوہری بم بنانے کی ایک عرصے سے تردید کرتی ہے۔