نومبیو کے تازہ ترین ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد 401 شہروں میں 83 واں محفوظ ترین شہر قرار

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بین الاقوامی ویب سائٹ نومبیو کےتازہ ترین ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد 401 شہروں میں 83 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسکو اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسلام آباد میں 2026 کے دوران جرائم کی 2025 کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئ۔ رواں سال رپورٹ ہونے والے قتل کے تمام مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں 100 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ۔گروپ کیپٹن عاصم طارق، ایچ نائن ٹرپل مرڈر اور تاجر عامر اعوان سمیت اہم قتل کیسز کامیابی سے حل کئے گئے۔الفلاح بینک ڈکیتی سمیت متعدد اہم مقدمات پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے قلیل مدت میں حل ہوئے ۔جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14,645 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ 887 سے زائد عدالتی مفرور، 1,595 عادی مجرمان اور 944 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے’’نشہ! اب نہیں‘‘ مہم کے تحت 1,144 منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ۔ اس دوران خصوصی ‘‘No to Weapon’’ مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 1,592 ملزمان گرفتار ہوئے۔اسپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS)کی اپ گریڈیشن کے ذریعے شہری دوست پولیسنگ کوفروغ دیا گیا۔سیپس منصوبے کے تحت پولیس سٹیشنز میں جدید سہولیات اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ شہریوں کو فوری پولیس خدمات اور موقع پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ’’پولیس سٹیشن آن ویلز‘‘ کا آغاز بھی اہم اقدام ہے۔سی ٹی ڈی، اینٹی رائٹ یونٹ اور دیگر خصوصی یونٹس کو جدید وسائل سے لیس کرکے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔ سیف سٹی اور CTD میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام سے نگرانی اور رسپانس صلاحیت میں بہتری آئی۔ اسپیشل SWAT اور DELTA فورس پر مشتمل خصوصی یونٹس کا قیام، ہائی رسک حالات میں فوری ردعمل کیلئے فعال کیا گیا۔مارگلہ ٹریل پر شہریوں اور سیاحوں کے تحفظ کیلئے گھڑ سوار، پیدل اور موٹر سائیکل پٹرول یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کمرشل علاقوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے سٹی واچرز اور نائٹ پٹرولنگ افسران کی تعیناتی کی گئ۔ دھماکہ خیز مواد اور خطرناک اشیاء کی نشاندہی کیلئے جدید K-9 یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ چینی شہریوں کے موثر تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے سیف سٹی اسلام آباد کی اپ گریڈیشن، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا۔ مصنوعی ذہانت AI بیسڈ Hunch Lab، سائبر سکیورٹی اور ورچوئل پٹرولنگ آفیسر سمیت جدید منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ غیر ملکی سفارتی مشنز کو ترجیحی پولیس خدمات کی فراہمی کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں CASCADE پولیس سروس سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔اسلام آباد پولیس کا موقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فارن میڈیا سیل کا قیام بھی قابل ذکر اقدام ہے ۔ خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کیلئے آن لائن ویمن پولیس سٹیشن کا آغاز کیا گیا۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے IGP کمپلینٹ سیل اور ہیلپ لائن 1715 کو فعال کیا گیا۔خواتین کی پیشہ ورانہ ڈرائیونگ تربیت کیلئے ITP اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول کا آغاز کیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ITP Facilitation on Wheels سمیت جدید ٹریفک سہولیات کا اجراء عمل میں لایا گیا۔ پولیس اور عوام کے روابط کے فروغ کیلئے سمر سکول، سیلف ڈیفنس کورسز اور کمیونٹی ہارس رائیڈنگ کلب کا انعقاد تسلسل سے جاری ہیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح کیلئے ہیلتھ اینڈ سپورٹس گالا سمیت مختلف اقدامات کا آغاز کیا گیا۔ کیپٹل پولیس کالج میں جدید پولیسنگ اور پیشہ ورانہ استعداد کیلئے خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ چار بین الاقوامی کانفرنسز اور 636 ملکی و غیر ملکی وفود کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ 191 وی وی آئی پی موومنٹس اور 682 احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کیلئے موثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔قومی اسمبلی و سینیٹ کے 16 مشترکہ اجلاسوں سمیت 636 اہم پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ’’گو گرین‘‘ اقدام کے تحت اسلام آباد پولیس کے پٹرولنگ فلیٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں شامل کی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ جدید پولیسنگ، ٹیکنالوجی، جرائم کی روک تھام اور عوامی خدمت سے اسلام آباد پولیس کو موثر اور عوام دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے۔