ماسکو ۔4نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سابق مقتول امریکی صدر جان ایف کینڈی کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں۔العربیہ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نےکہا ہے کہ امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اگر جیت گئے تو یوکرین میں جنگ نہیں روک سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش …
ڈونلڈ ٹرمپ سابق مقتول امریکی صدر جان ایف کینڈی کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں، روس کا انتباہ

مزید خبریں
ماسکو ۔4نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سابق مقتول امریکی صدر جان ایف کینڈی کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں۔العربیہ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نےکہا ہے کہ امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اگر جیت گئے تو یوکرین میں جنگ نہیں روک سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کوشش کی تو اسے قتل کیا جا سکتا ہے۔سابق روسی صدر میدویدیف جو اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ہیں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کے لیے کچھ نہیں بدلے گا۔
امیدواروں کے موقف روس کو شکست دینے پر مرکوز ہیں جو دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی مکمل عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو "احمق، ناتجربہ کار اور خود سر ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد موجود ہرشخص سے خوف زدہ رہیں گی۔ ملک پر حقیقت میں حکومت کرنے والے چند وزراء اور صدر کے معاونین کے ساتھ اوباما فیملی کے لوگ ہوں گے جو پس پردہ رہ کر کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہصرف ایک اہم چیز ہے۔ آنے والے امریکی صدر کو دور دراز کی جنگوں کے لیے رقم ملے گی۔ یعنی کتنی رقم امریکی فوجی صنعتی شعبے میں جائے گی۔ کتنی رقم یوکرین کی جنگ اور کتنی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے لیے امریکی صدر کو دینا ہوگی۔








