انقرہ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل بہتر ہو جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے وہ کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے …
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کے عمل میں بہتری آئے گی،ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل بہتر ہو جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے وہ کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے امریکا سے یہ مطالبہ بھی کر رکھا ہے کہ جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ان کے حوالے کیا جائے۔








