ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کوئٹہ میں سپردخاک

72

کوئٹہ۔12نومبر(اے پی پی ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، صوبائی وزراءنصیب اللہ مری ،میر ضیاءلانگو ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماو¿ں اور کارکنوں سمیت شہریوں افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کے جسد خاکی کو کینٹ قبرستان کوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تعزیت کا سلسلہ سوری ہاوس چلتن ہاوسنگ اسکیم ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں جاری ہے۔