ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ویمن بلوچستان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسزمقررہونے پرمبارکباد

کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ویمن بلوچستان صبا خان کاکڑ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ملک و قوم کے لیے ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور قیادت کا اعتراف بھی ہے۔صباء خان کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیلڈ …

کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ویمن بلوچستان صبا خان کاکڑ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ملک و قوم کے لیے ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور قیادت کا اعتراف بھی ہے۔صباء خان کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی، مربوط حکمتِ عملی اور دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قوم اُن کی جرات مندانہ قیادت، غیر متزلزل عزم اور بہادری پر فخر کرتی ہے، اور یہ اعتماد رکھتی ہے کہ ان کی سربراہی میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج قومی سلامتی کے ہر چیلنج کا موثر انداز میں مقابلہ کرتی رہیں گی۔صباء خان کاکڑ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ استعداد کا لوہا منوایا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ملک کا دفاع مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی یہ تعیناتی ملک کے مستقبل اور قومی سلامتی کے لیے نیک شگون ہے۔

انہوں نے ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کو بھی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا موثر اور دوٹوک جواب دے کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ مستقبل میں بھی اسی عزم، پیشہ ورانہ قابلیت اور ثابت قدمی کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنائے گی۔صباء خان کاکڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر بابر سدھو دونوں نے اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ کمٹمنٹ سے ملک کے دفاعی نظام کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو نہ صرف قوم کے لیے اطمینان کا باعث ہے بلکہ قومی وقار میں اضافے کا بھی باعث ہے۔