اسلام آبا ۔ 17 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں وفد چین روانہ ہوگیا۔ پاکستانی وفد چین کی کمیونسٹ پارٹی کی بین الاقوامی شاخ کی دعوت پر 25 مارچ تک چین کا دورہ کررہاہے۔پاکستانی وفد چین کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ پاکستانی وفد میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، خان محمدجمالی، محمد عالمگیرخان، بایازید کاسی، گل حمیدخان،محمد اختر، سید بسم اللہ، عبدالباری، محمد ایوب، داود خان، عبدالغفارخان کاکڑ، محمد نظر، اورمحمدآصف شامل ہیں۔