ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون خطہ کے امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان بھارت کے 5 اگست کے غیر اخلاقی اقدام کے خلاف اقوام متحدہ میں کشمیر پر چین کے موقف کو قدر کی …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون خطہ کے امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان بھارت کے 5 اگست کے غیر اخلاقی اقدام کے خلاف اقوام متحدہ میں کشمیر پر چین کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین کے صوبہ جیانگسی کی صوبائی کمیٹی آف پیپلز پولیٹیکل کنسلٹو کانفرنس آف چائینہ کے وائس چیئرمین جن کنگ چن کی سربراہی میں چینی وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں