ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا ”پاکستان کو درپیش تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے“ کے عنوان سے قومی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نئی راہیں تلاش کر رہی ہےں، حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے موڈیز، عالمی اداروں کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیمی نظام کی …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نئی راہیں تلاش کر رہی ہےں، حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے موڈیز، عالمی اداروں کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں ،ایس ڈی جیز فور کے اہداف حاصل کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز ( آئی سیپس) کے زیر اہتمام ” پاکستان کو درپیش تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے“ کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے پیش نظر تعلیمی نظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔تعلیم کو عام کرنا ایک بڑا قومی چیلنج ہے۔ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا ،قومی خزانہ خالی اور ادارے تباہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے ، موڈیز اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا دوران تعلیم بچوں کا سکول چھوڑنا پریشان کن عمل ہے ، امید ہے کہ تعلیمی اصلاحات ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب باہر سے شہزادے پاکستان تعلیم کے حصول کیلئے آتے تھے ،آج ہمارے بچے تعلیم کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کو عام کرنے سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز فور کے اہداف حاصل کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری چاہتے ہیں ،جدید تقاضوں کے پیش نظر تعلیمی نظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے قانون سازی کی سپورٹ کریں گے، چاروں صوبوں میں بہترین نصاب لایا جائے ، ہمیں ملکر ہی نظام کی اس تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کو امن اور انصاف کا پیغام دیتا ہے۔