اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے جمعرات کو وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے حجاج کرام کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں اتارنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حجاج کرام کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں اتارا جانا حجاج کرام کے ساتھ …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے جمعرات کو وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے حجاج کرام کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں اتارنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حجاج کرام کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں اتارا جانا حجاج کرام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حجاج کرام کو کراچی سے کوئٹہ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزارت مذہبی امور اس سلسلہ میں فوری ایکشن لے اور بلوچستان کے حجاج کرام کو کوئٹہ تک بذریعہ ہوائی جہاز پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے وزارت مذہبی امور کو اس معاملہ کی تحقیقات کرکے متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ وزیر مذہی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج کرام کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں اتارا جانا نگران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے بلوچستان کے عازمین حج کو بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ پہنچانے کے انتظامات کر لئے ہیں اور اب بلوچستان کے حجاج کرام کو کراچی سے نجی ایئر لائن کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو اس کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا یقین دلایا۔








