ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد نیویارک میں پائیدار ترقی کے اہداف پر اعلی سطحی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

155
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی قیادت میں پارلیمانی وفد  18 جولائی کو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) بارے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلی سطحی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا،

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پائیدار ترقی کے اہداف پر ہونے والے اجلاس کا مقصد 2015 میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مرتب کیا گیا ایجنڈا 2030 پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے ۔ اجلاس پارلیمانوں کو اپنے ادارہ جاتی طریقہ کار میں تبدیلی ، پارلیمانی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مختلف تجاویز کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد وفاقی وزیر برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت شازیہ مری، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان ، کنوینر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم اور ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید چوہدری پر مشتمل ہے ۔