ڈپٹی سپیکر کا ہندو کمیونٹی کی طرف سے ایوان میں دنیا کا سب سے بڑا غباروں سے بنے پرچم آویزاں کرنے پر ہندو برادری کو خراج تحسین

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان ہندو کمیونٹی کی طرف سے ایوان میں آویزاں کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے غباروں سے بنے پرچم پر خراج تحسین پیش کیا اور اقلیتوں کے حوالے سے قائداعظم کے فرمودات ایوان میں پیش کئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایوان میں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان ہندو کمیونٹی کی طرف سے ایوان میں آویزاں کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے غباروں سے بنے پرچم پر خراج تحسین پیش کیا اور اقلیتوں کے حوالے سے قائداعظم کے فرمودات ایوان میں پیش کئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایوان میں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کی ہندو کمیونٹی کی طرف سے غباروں سے بنے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی پرچم پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قائداعظم کے فرمودات ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو اپنی عبادت گاہوں میں مکمل آزادی ہوگی۔ انہوں نے دعا کی بھارتی مظالم کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا ہے کہ اللہ کرے وہ بھی آزادی مناسکیں۔

مزید خبریں