- Advertisement -
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر لیے گئے از خود نوٹس پر عدالت عظمی میں آئین اور قانون کے مطابق دلائل دوں گا ۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر مذکورہ بالا از خود نوٹس کی سماعت سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ بابر اعوان نے کہا کہ لوگوں کو یقین دلانے کیلئے راستہ تجویز ہونا چاہیے کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی بالا دستی ہے ۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے وکلاء نے دلائل دینے میں تین دن لگائے ہیں، ہم کم وقت لگائیں گے ،ہمارے دلائل آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے بھی فیصلہ آنا باقی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=302818
- Advertisement -